ابنا: آسیان کےجنرل سیکریٹری سورین پیتسوان نے کہاکہ میانمارحکومت نیویارک میں ستمبرکےمہینےمیں اس تنظیم کےاجلاس سےپہلے صوبہ راخین کی جھڑپوں کےبارےمیں تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ آسیان کےجنرل سکریٹری نے میانمارکےوزيرخارجہ کےساتھ ٹیلی فونک رابطےکی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ میانمارکےوزیرخارجہ نے ان فسادات کاکوئی واضح اوراطمینان بخش جواب نہيں دیا۔اس سےقبل ملائشیاکی تحریک انصاف اورانڈونیشیا کی مختلف سیاسی شخصیتوں اور دانشوروں نے میانمارمیں نہتےمسلمانوں کامسئلہ حل کرنےکےلئے آسیان کے فعال کرداراداکرنےکامطالبہ کیاتھا۔واضح رہے کہ میانمارکی حکومت اس ملک میں صدیوں سےآباد مسلمانوں کوشہریت نہيں دےرہی ہے.
.......
/169